کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے عملی اقدامات، ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کی جانب چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا ایک اور مثبت اقدام طالب چمن پارک نارتھ ناظم آباد یونین کمیٹی نمبر 17 میں دوسرے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ فلٹر پلانٹ کی تعمیر آخری مراحل میں، مئی میں آپریشنل ہونے کے قوی امکان۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے (آئی بی ایل) کے سی ای او میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد حلیم طارق سوری کے ہمراہ سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ کے سلسلے میں لگائے جانے والے دوسرے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ فلٹر پروجیکٹ کا دورہ کیا، تعمیراتی کا کام کا معائنہ، پلانٹ کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت اس موقع پر (آئی بی ایل) کے سی ای او میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد حلیم طارق سوری نے ریحان ہاشمی کو سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔یونین کمیٹی 17 نارتھ ناظم آباد میں قائم طالب چمن پارک میں لگایا جانے والا یہ سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ روزآنہ تقریبا پچاس ہزارگیلن سیوریج واٹر کو پودوں کے قابل بنائے گا اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ گیلن پینے کے پانی کی بچت ہونے لگے گی۔ کیونکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے پہلے پینے کے پانی کو بلدیہ وسطی کے مختلف علاقوں میں پودوں اور گرین بیلٹس کو دیا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ ماہ جنوری میں پہلے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں واقع فتح فیملی پارک نے سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع وسطی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور بین الاقوامی برینڈ لمیٹڈ (آئی بی ایل) کے سی ای او میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد طارق حلیم سوری کے درمیان ”گروو گرین پاکستان’ کے سلوگن کے ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا کرنے کے لئے سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا معاہدہ طے پایا جس کے تحت پینے کے پانی کو بچانے کے مقصد کے ساتھ وہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی میں چار مختلف جگہوں پر سیوریج کے پانی کو ٹریٹیڈ کرنے کے لئے فلٹر پلانٹس لگائیں جائیں گے۔ اس ضمن میں پہلا سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فتح باغ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا جو آپریشنل ہوچکا ہے جبکہ دوسرا سیوریج طالب چمن پارک نارتھ ناظم آباد میں لگایا جارہا ہے جو مئی 2019ء میں آپریشنل ہو جائیگا۔ مزکورہ سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ فلٹر پلانٹ کے آپریشنل ہونے سے ضلع وسطی کو تقریبا ایک لاکھ گیلن پینے کے پانی کی یقینی بچت ہوگی۔
![]()