Home / اسلام آباد / آصف علی زرداری کے وکیل کو روکے جانے پر پیپلز پارٹی کا شدید ردعمل

آصف علی زرداری کے وکیل کو روکے جانے پر پیپلز پارٹی کا شدید ردعمل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے لطیف کھوسہ کو گاڑی کو گاڑی احتساب عدالت کے دروازے پر لے جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا عدالتوں میں نہیں آئیں گے تو کیس کیسے لڑیں گے؟ حیران ہیں یہاں ہم 5 لوگ آئے ہیں اور 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار کھڑے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عدالتوں سے قتل ہوکر بھی عدالتوں کا سامنا کرتے اور پیش ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں دھرنے میں کنٹینر دینے کی دعوت دے رہے ہیں، اگر کال دی اور دھرنا دینے آگئے تو پھر کیا ہوگا، اگر دھرنے کی کال دی تو پھر حکومت کیلئے بہت مشکل ہوجائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے