ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گیلانی ٹاﺅن ڈیرہ میں ڈکیتی اور قتل کے واقعہ میں چھینی گئی موٹرسائیکل کینٹ پولیس نے برآمد کرلی، ملزمان کی تلاش جاری، جلد گرفتاری کا امکان، پولیس ذرائع کا دعویٰ، ڈیرہ میں ڈکیتی اور قتل کے دو مختلف واقعات کے مقدمات نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیے گئے، دونوں واقعات کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی، پولیس کے اضافہ گشت میں اضافہ کردیا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈکیتی اور قتل کے واقعات میں پولیس نے مختلف پہلوﺅں سے چھان بین شروع کردی، پولیس کو بڑی کامیابی ملنے کی توقع، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود رمک اڈہ میں قتل کی پہلی واردات کے دوران اتوار کی شام پونے آٹھ بجے موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اہم کاروباری شخص 54 سالہ منور شاہ استرانہ ولد سکنہ کھوئی بہارہ کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پروا پولیس نے مقتول کے بیٹے 29 سالہ سرداربہادرشاہ استرانہ کی رپورٹ پر چار نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں گیلانی ٹاﺅن کا رہائشی تیس سالہ نوجوان محمد اصغر وزیر ولد ثقلین قوم وزیر سکنہ وانا جنوبی وزیرستان حال گیلانی ٹاﺅن موٹرسائیکل پر بازار جارہا تھا کہ شام پونے آٹھ بجے عقب گیلانی ٹاﺅن کچہ روڈ پل کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کی لیکن مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان اس کی موٹرسائیکل ہنڈا پرائیڈر چھین اسے بعدازاں قریبی اراضی میں پھینک کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ کینٹ پولیس نے مقتول کے والد سیف اللہ وزیر کی رپورٹ پر ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل جائے وقوعہ کے قریب اراضی سے برآمد کرکے تحویل میں لے لی ہے۔
![]()