تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جانبحق نعش گھر پہچنے پر کہرام

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جانبحق نعش گھر پہچنے پر کہرام

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جانبحق نعش گھر پہچنے پر کہرام۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ انڈس ہائی وے گل محمد نہر اسٹاپ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر موٹرسائیکل سوار لوتانی قمبرانی گاؤں کا مکیں محمد عرس قمبرانی کا نوجوان بیٹا 30 سالہ فاروق قمبرانی موقع پر جانبحق جبکہ آدھا گھنٹہ نعش روڈ پر پڑی رہی، میہڑ تحصیل ہسپتال کی ایمبولینس نا ہونے کی وجہ سے پولیس موبائیل میں جانبحق ہوئے نوجوان کی نعش کو ہسپتال پہنچایا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی قمبرانی نوجوان اتحاد کے صدر عبدالرحمن قمبرانی، سبحان بخش قمبرانی، علی اصغر قمبرانی اور دیگر ہسپتال پہنچ گئے نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا جبکے پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا نوجوان کی نماز جنازہ اور تدفین ابائی قبرستان سومر قمبرانی میں کی گئی دوسری جانب سردار منظور قمبرانی، محبوب قمبرانی، خان بہادر قمبرانی، جنرل سیکریٹری عاشق قمبرانی سمیت دیگر سیاسی، سماجی رہنماؤں سمیت علاقہ مکینوں نے ورثاء سے تعزیت کی اور اظہار افسوس کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے