تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بدعنوان عناصر سے 303 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

بدعنوان عناصر سے 303 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے تین سو تین ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب نے اب تک چھتیس بڑے بدعنوان عناصر کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ چیئرمین نے بدعنوانی سے متعلق تمام شکایات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے شکایات کو قانون کے مطابق نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے