پشاور (رپورٹ: اصغر خان) کڈنی سنٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے شعبہ یورالوجی سے وابستہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کے دو تحقیقی مقالوں کی امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی میں زبردست پذیرائی، رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مایہ ناز ڈیوک یونیورسٹی کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے طب سے وابستہ سینکڑوں ماہرین نے شرکت کی ڈاکٹر لیاقت علی پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ڈاکٹر تھے ان کے یورلوجیکل کینسر اور بولسٹک کیئر سے متعلق تحقیقی مقالوں کو سب سے زیادہ سراہا اور انعام کیلئے نامزد کیا گیا ہے یادر رہے کہ خیبرپختونخوا کے اس مایہ ناز سپوت کے مختلف تحقیقی مقالوں پر بنگلہ دیش، جنوبی کوریا اور آغا خان یونیورسٹی کے مختلف ڈاکٹر پی ایچ ڈی کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ ڈاکٹر لیاقت علی کی حوصلہ افزائی کریں جن کی علمی کاوشوں سے ملک و قوم کا وقار اور اقوام عالم میں پاکستان کا روشن خیال اور مثبت پہلو اجاگر ہوا۔
![]()