Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف ٹرین مارچ کا آغاز ہوگیا۔ کراچی سے لاڑکانہ کے لئے کاررواں بھٹو اسپیشل ٹرین میں روانہ ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینٹ اسٹیشن پہنچے تو بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے اور بلاول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کینٹ اسٹیشن اور اطراف کے علاقے کو پارٹی پرچموں اور رہنماؤں کی تصاویر سے سجادیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا سیلاب ہمارے ساتھ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے شہادت قبول کی مگر یوٹرن نہیں لیا، آمر کے آگے سر نہیں جھکایا اور عوام کو دھوکا نہیں دیا، آج حکمران ذوالفقار علی بھٹو کے کارکنوں اور نواسے سے ڈرتے ہیں، 4 اپریل کو قافلہ گڑھی خدابخش پہنچے گا۔ وزیر بلدیات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری مارچ کے دوران 25 سے زائد مقامات پر خطاب کریں گے، اپنے پیسے دے کر ٹرین بک کرائی ہے، اگر وفاقی حکومت ٹرین مارچ میں مداخلت کرے گی تو نمٹ لیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

National Women’s U19 Tournament to begin from Thursday

Karachi, (Sports Reporter) The Pakistan Cricket Board (PCB) has announced the dates and squadbs for …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے