Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر ضلع پولیس میرپورخاص کا سفینہ/ گٹکا فروشوں، دیسی شراب فروشوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایت پر ضلع پولیس میرپورخاص کا سفینہ/ گٹکا فروشوں، دیسی شراب فروشوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص عابد علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کا سفینہ/ گٹکا فروشوں، دیسی شراب فروشوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے مورخہ ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات و احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس میرپورخاص کا گزشتہ ہفتے گٹکا فروشوں، دیسی شراب فروشوں، منشیات فروشوں, جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہا، جس میں متعدد ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل، گٹکے، دیسی شراب، منشیات، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، جس کی تفصیل کچھہ یوں ہے۔ انچارج سی آئی اے، ایس ایچ او ٹاؤن، ایس ایچ او مہران اور ایس ایچ او اولڈ میرپور نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے، ٹاون، مہران اور اولڈ میرپور تھانوں کی حدود سے بین الضلاع موٹر سائیکل چور گروہ کو دھرلیا، ملزمان میں زبیر ببر، کریم بخش رند، محمد سلیم ببر اور جانی ببر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور چودہ عدد مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد، ملزمان تھانہ ٹاؤن، مہران، اور اولڈ میرپور کے چوری کے مقدمات میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھے، بعد ازاں ملزمان کے خلاف مقدمات ٹاؤن اور مہران تھانے پر درج کیا گیاـ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او تعلقہ ، نے مشترکہ کوششوں کے بعد ملزمان بنام علی محمد اور دوست محمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے دوران تفتیش لاپتہ شخص علی احمد شاہ کو سر پر ڈنڈے مار کر اور گلہ گھونٹ کر قتل اور مقتول کی لاش اپنے گھر کے قریبی علاقے میں مٹی میں چھپانے کا انکشاف کیا، بعد از انکشاف ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کی لاش، موٹر سائیکل اور آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے پر درج کیا گیا، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہےـ ایس ایچ او تھانہ ڈگری، ایاز علی بھٹی کی شراب فروش عناصر کے خلاف کاروائی، ملزم سوائی مل گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس بوتلیں وسکی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈگری تھانے پر درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ غلام محمد، فرمان اگیم ، کی دیسی شراب فروش عناصر کے خلاف کاروائیاں، ملزمان ارجن کولہی اور احمد راجپوت گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بیس 20 لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات کوٹ غلام محمد تھانے پر درج کئے گئےـ ایس ایچ او تھانہ پھلاڈیوں، زاہد لغاری کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، ملزمان عارف شر اور اسد شر گرفتار، ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سولر پلیٹ بمع اسٹینڈ برآمد، ملزمان تھانہ پھلاڈیوں کے چوری و نقب زنی کے مقدمہ میں پھلاڈیوں پولیس کو مطلوب تھےـ ایس ایچ او تھانہ ڈینگان بھرگڑی، بادل راجڑ کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی، ملزم عبدالمجید گرفتار، ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ گٹکوں سے بھرا کٹا برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈینگان بھرگڑی تھانے پر درج کیا گیاـ ایس ایچ او تھانہ محمودآباد، عابد نون کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی، ملزم گل حسن گرفتار، ملزم کے قبضے سے پانچ سو 500 دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ محمود آباد تھانے پر درج کیا گیاـ ایس ایچ او تھانہ نؤکوٹ، ٹھاکر رانا راٹھور کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی، ملزم گلزار چانڈیو گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین سفینا گٹکا برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ نؤکوٹ تھانے پر درج کیا گیاـ ایس ایچ او تھانہ دلبر خان مہر، نیاز کھوسو کی دیسی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی، ملزم نورو شر گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ دلبر خان مہر تھانے پر درج کیا گیاـ سب انسپکٹر تھانہ تعلقہ، حسن بخش خاصخیلی کی گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی، حیدر علی خاصخیلی گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین سفینا گٹکا برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے پر درج کیا گیاـ اے ایس آئی تھانہ تعلقہ، عبدالحمید کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ملزم عبدالرحمن شیخ گرفتار، ملزم کے قبضے سے 95 گرام چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ تعلقہ تھانے پر درج کیا گیاـ

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے