تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیکشن 22 اے اور 22 بی ضابطہ فوجداری سیکشن عدالتوں سے ختم ہوکر پولیس کے حوالے پولیس کمپلین سیل قائم، جھوٹا مقدمہ اور جھوٹی گواہی دینے والے کو سزا ملے گی۔ ایس ایس پی میرپورخاص

سیکشن 22 اے اور 22 بی ضابطہ فوجداری سیکشن عدالتوں سے ختم ہوکر پولیس کے حوالے پولیس کمپلین سیل قائم، جھوٹا مقدمہ اور جھوٹی گواہی دینے والے کو سزا ملے گی۔ ایس ایس پی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سیکشن 22 اے اور 22 بی ضابطہ فوجداری سیکشن عدالتوں سے ختم ہوکر پولیس کے حوالے پولیس کمپلین سیل قائم۔ جھوٹا مقدمہ درج کرانے والا اور جھوٹی گواہی دینے والے کو بھی سزا ملے گی۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے پولیس کمپلین ریڈریسل مکینزم کے تحت بننے والے پولیس کمپلیں سیل کے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کمپلین سیل پولیس سے متعلق شکایات اور عوام کی مجموعی شکایات و مسائل کے حل کے لئے کام کریگا، تاہم دفعہ 22 اے اور 22 بی ضابطہ فوجداری کے تحت کورٹ میں دائر ہونے والی درخواستیں اب پولیس کمپلین سیل میں جمع ہوا کریں گی جبکہ ہر آنے والی شکایات یا درخواستوں کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جائے گا اور ان پر تین دن میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جھوٹی ایف آئی آر یا جھوٹی گواہی سے متعلق بھی فورا کاروائی کی جائے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی سزا تین سال سے لے کر بلترتیب سات سال تک ہے، جبکہ جھوٹی گواہی دینے پر عمر قید کی سزا ہے، اور جھوٹی ایف آئی آر اور گواہی دینے والے عناصر کے خلاف بلاخوف و خطر ہر صورت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے