موریشس/ پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمّد عمر) پاکستان ہائی کمیشن موریشس میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے پرچم کشائی کی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے یوم پاکستان کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد پیدا صورتحال پر احسن طریقے سے قابو پانے پر وزیر اعظم کی حکومت اور وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی دوست ممالک کے ساتھ ملکر ملک میں سرمایہ کاری اور ملکی اقتصادی صورتحال کو مستحکم کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور تقریب میں موجود حاضرین نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاۓ۔ تقریب کے آخر میں نیوزی لینڈ مساجد میں شہید ہونے والے شہداء کے درجات کی بلندی اور پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا مانگی گئی۔
![]()