Home / اہم خبریں / کنڈیارو پولیس کے اہلکار نے بچوں کی لڑائی میں بچے کا سر پھاڑ دیا اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں زخمی بچے کے والد کی اعلی حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل

کنڈیارو پولیس کے اہلکار نے بچوں کی لڑائی میں بچے کا سر پھاڑ دیا اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں زخمی بچے کے والد کی اعلی حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل

نوشہروفیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) کنڈیارو پولیس کے سپاہی کا بچوں کی لڑائی پر کلاس ششم کے معصوم طالبعم پر تشدد سرپھاڑ دیا گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ پر بھی تشدد سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دہمکیاں ایس ایس پی نوٹس لیں انور علی موجائی۔ تفصیلات کے مطابق محراب کے قریب گاوں یوسف موجائی میں بچوں کی لڑائی میں کنڈیارو تھانے کے اہلکار رجب علی نے بچوں کی لڑائی میں مزدور انور کے نوعمر شاہزیب علی کو جو چھٹی کلاس کا طالبعلم ہے کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کا سر پھاڑ دیا جس سر میں چار ٹانکے لگے ہیں پولیس اہکار نے اسی پر صبر نا کیا بلکہ مزدور انور علی کے گھر میں داخل ہوکر اس کے اہل خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں غلیظ گالیاں اور سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دہمکیاں بھی دیں انور علی اور اہل خانہ نے اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز ایس ایس پی طارق ولایت سے مزکورہ اہلکار کیخلاف کاروائی کرنے اور انہیں اس پولیس اہلکار رجب علی سے تحفظ فراہم کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے