تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملائیشیا کے دارلخلافہ کوالالمپور میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب بھرپور جوش و جذبے سے منائی گئی

ملائیشیا کے دارلخلافہ کوالالمپور میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب بھرپور جوش و جذبے سے منائی گئی

ملائیشیا/ کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملائیشیا کے دارلخلافہ کوالالمپور میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم پاکستان کی تقریب بھرپور جوش و جذبے سے منائی گئی۔ تقریب کا آغاز صبح کے وقت ہوا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد ملائیشیا میں پاکستان ہائی کمیشن کے کونسلر شہزاد حسین نے پاکستان کا سرسبز ہلالی پرچم لہرا کر پرچم کشائی کی اور یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ جبکہ ملائیشیا میں موجود ڈیفنس اتاشی کی سربراہی میں تینوں مسلح افواج کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ قومی ترانہ کے وقت تقریب میں موجود تمام لوگوں نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا پاکستانی ہائی کمیشن کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی التمش جنجوعہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا اور فرسٹ سیکرٹری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان سے خصوصی طور پر بھیجی گئی مٹھائی سے ملائیشیا میں موجود پاکستانی کمیونیٹی نے خوب لطف اٹھایا۔ جبکہ یوم پاکستان کی تقریب میں غیر ملکی سفیروں، کاروباری شخصیات، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی طلبہ اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے آخر میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے