تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کا وفد پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ مشیرِ تجارت رزاق داؤد

وزیراعظم مہاتیر محمد اور ان کا وفد پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ مشیرِ تجارت رزاق داؤد

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ آنے والا وفد جمعہ کے روز پاکستان کے ساتھ 90 کروڑ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کرے گا۔ یہ معاہدے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی صنعت کے حوالے سے ہوں گے۔ رزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان کے ملائیشیا کے ساتھ معاہدے پاکستان کی جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اے ایس ای اے این کی رکنیت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملائیشیا سے آنے والے کاروباری افراد نے دوسرے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مشیر تجارت کے مطابق ملائیشین کاروباری افراد توانائی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ملائیشین وزیر اعظم تین روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں،وہ یومِ پاکستان کی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر عمران خان کی دعوت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ اس سے پہلے گزشتہ سال عمران خان ملائیشیا کے دورے پر گئے تھے جہاں دونوں ممالک نے جزوی طور پر ویزہ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے دوران پاکستان نے پروٹون نامی کار ساز کمپنی سے بھی معاہدہ کیا تھا جو کہ پاکستان کے شہر کراچی میں کاروں کی اسمبلنگ کا کارخانہ لگانا چاہتی ہے۔ موجودہ دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم ’پروٹون‘ کمپنی کا علامتی افتتاح بھی کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے