تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دفاع پاکستان ریلی لاڑکانہ، قمبر، نصیرآباد سے میہڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

میہڑ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دفاع پاکستان ریلی لاڑکانہ، قمبر، نصیرآباد سے میہڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دفاع پاکستان ریلی لاڑکانہ، قمبر، نصیرآباد سے میہڑ پہنچنے پر شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے حلیم عادل شیخ کی قیادت میں دفاع پاکستان ریلی لاڑکانہ، قمبر، نصیرآباد سے ہوکر میہڑ پہنچی میہڑ میں پی ٹی آئی رہنما بشیر سوڈہر اور ایوب کھوسو کی رہنمائی میں شاندار استقبال کیا گیا پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ شہر سے پیدل مارچ کر کے ککول نہر کے کسانوں کی احتجاجی کیمپ پر پہنچے ککول نہر کے کاشتکاروں نے شکایت کی جبکہ حیلم عادل شيخ نے ککول نہر کے کسانوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ککول نہر کا کیس سندھ اسمبلی میں اٹھاؤںگا کسانوں کے جائز مطالبات حل کرواؤں گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے حلیم عادل شیخ نے ریلی سے خطاب اور نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا نواز شریف بھی جیل گیا اب زرداری کی باری ہے کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے پاکستان تحریک انصاف کے چئيرمین کپتان عمران خان کی کوشش سے ملک میں بہتری آۓ گی ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا تھر کے دورے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سندھ کی بہتری کے لیے اچھےاقدامات اٹھائے ہیں سندھ کی تبدیلی کا اعلان کیا تھا حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے میہڑ کے سرکاری ہسپتال اور ایم ایس کے ظلم سے عوام کو ادویات نہیں مل رہی کتے کے کاٹنے کے انجکشن بھی نہیں مل رہے ہیں گزشتہ انتخابات میں دادو ضلع تبدیلی سے رہ گیا بلدیاتی انتخابات میں لیاقت جتوئی اور اسے کے بھائی پی ٹی آئی کارکنان کی کامیابی ہوگی جلد ہی پی پی پی کے نمائندگان دبئی بھاگ جائینگے زرداری لیگ اور اس کے ٹولے سے حساب کتاب ضرور ہوگا حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ 6 ماہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں بہتری لائی ہے انشاء اللہ جلد ہی ملک میں خوشحالی آۓ گی مودی سرکار نے اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دینگے پاک فوج نے جو کرارا جواب دیا مودی کو سبق حاصل کرنا چاہیے ہم پاکستانی عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کے دفاع کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ سب کے سامنے ہیں دوسری جانب سے میہڑ میں پی ٹی آئی کی ریلی میں پارٹی کےمقامی رہنما شریک نہیں ہوئے جبکہ ریلی میہڑ سے سیہون کی طرف روانہ ہوگئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے