تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کا اعلان

خوش نصیب عازمین حج کے ناموں کا اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کے تحت رواں سال حج پر جانے والے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیب عازمین کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق رواں برس حج کے لئے جانے والے خوش نصیب عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کیا۔ اس سلسلے میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے رواں برس فریضہ حج کے لیے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مسلسل تین سال سے ناکام 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیئے گئے، رواں برس 80 سال سے زائد عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جنہیں بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا ہے، جس میں سے ساٹھ فیصد حجاج سرکاری اور چالیس فیصد نجی ٹور کمپنیوں کے ذریعے حج کرینگے، سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ہے، حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے جس کے تحت حجاج کی امیگریشن پاکستان کے ایئرپورٹس پر ہی ہوجائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے