تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز تیار کرنے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 مارچ تک تجاویز تیار کرے گی اور یہ تجاویز پنجاب حکومت کو ارسال کی جائیں گی، کمیٹی میں صوبائی صدور بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق الرحمان، میاں ریحان مقبول، عارف چودھری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی شامل ہیں۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ عوام کی بہبود اور خوشحالی کا میزانیہ ہوتا ہے، اس میں ہر شہری کو اپنی رائے دینے کا حق ملنا چاہیے، جمہوریت کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ اس میں وسیع تر مشاورت کی جاتی ہے، بطور سیاسی عوامی جماعت عوامی تحریک قومی عوامی امور میں اپنی تجاویز دیتی ہے اسی سلسلہ میں پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے