تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہو گی۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری

سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہو گی۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جانے کے دو لاکھ 16 ہزار 542 خواہش مندوں نے ہفتہ کی شام چھ بجے تک بینکوں میں اپنی درخواستیں جمع کرا دی تھیں۔ یہ درخواستیں سرکاری حج سکیم کے تحت جمع کرائی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں کی درخواست پر حج قرعہ اندازی میں ایک دن کی تاخیر کردی گئی ہے۔ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی منگل 12 مارچ کو ہو گی۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی کریں گے۔ ترجمان مذہبی امور نے بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عازمین حج کے چیک اور ڈرافٹ پیر تک کلیئر کردیں۔ بینکوں کو آن لائن انٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے