تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کھلے گٹر نے معصوم بچے کی زندگی کا چراغ گل کردیا میرپورخاص میں تین ماہ میں گٹر پر ڈھکن نہ ہونے سے تیسری جان چلی گئ

کھلے گٹر نے معصوم بچے کی زندگی کا چراغ گل کردیا میرپورخاص میں تین ماہ میں گٹر پر ڈھکن نہ ہونے سے تیسری جان چلی گئ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کھلے گٹر نے ایک پھول جیسے بچے کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق لطیف ٹاؤن سبزی منڈی روڈ پر چھ سالہ بچہ مصطفی ولد عرفان کھلے ہوۓ گٹر میں گر کر جانبحق ہوگیا۔ بچے کے چچا نے بتایا کہ بچے کی والدہ گھر میں نماز پڑھ رہی تھی بچہ کھیلتے ہوئے گلی میں کھلے گٹر میں گر گیا۔ شہر بھر میں جگہ جگہ کھلے گٹر نالے بچوں کے لئے موت کی لٹکتی ہوئی تلوار ثابت ہورہے ہیں تین ماہ کے اندر یہ تیسرا واقعہ ہے اس کے قبل بھی دو معصوم بچے گٹر میں گر کر جانبحق ہوچکے ہیں۔ بچے کی موت پر والدین غم سے نڈھال ماحول سوگوار۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے دوران امن، بین المسالک ہم آہنگی اور شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد احسن ناغڑ

حیدرآباد، (اسٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان آرگنائزیشن (آئی ایس پی او) کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے