ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انسانی سمگلروں کے خلاف ذمہ داروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ ڈیرہ میں انسانی سمگلروں نے معصوم اور سادہ لوح شہریوں کو مستقبل کے سنہرے خواب دکھا کر اپنے جال میں پھنسانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انسانی سمگلروں کے خلاف ذمہ داروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ درجنوں نوجوان زندگی بھر کی جمع پونجی لٹا بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق شہر وگردونواح میں بڑی تعداد میں انسانی سمگلرز اور ایجنٹوں نے لوٹ مارمچا رکھی ہے ۔معصوم شہریوںکو یورپین ممالک کے سہانے سپنے دکھا کر جال میں پھنسا کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کردیا جاتا ہے ۔بااثر ایجنٹ شہریوں کو اٹلی، ناروے، انگلینڈ، سپین سمیت دیگر یورپین ممالک کا جھانسہ دے کر ایران عراق کے پہاڑی راستوں کے ذریعے یونان پہنچاتے ہیں جہاں پر پہلے سے موجود ایجنٹ نوجوانوں کو لاکھ روپے میں خرید کر ان سے وحشیانہ تشدد کرکے ان کے گھروں سے مزید لاکھوں روپے منگواتے ہیں۔ اس طرح غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھیجوا کر مال بٹورنا شروع کررکھا شروع کررکھا۔
![]()