تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، ہماری بری، بحری اور فضائی فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی

ٹنڈو آدم میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی، ہماری بری، بحری اور فضائی فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی

ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے پاک فوج کی حمایت اور بھارتی جارحیت کے خلاف رابطہ کمیٹی کے ممبر مسعود محمود، ظفر کمالی، سلیم مرزا، محمد علی شاہ، زونل انچارج عارف شیخ، اصغر عباسی، حمید شیخ، عمران جگنو اور فرید نواز بھی کی سربراہی میں ریلی زون آفس جوہرآباد سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں بھارتی جنگی جنون میں جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس ملک کے حفاظت کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری بری، بحری اور فضائی فوج دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ معلوم نہیں کہ اس نے جس قوم کو للکارا ہے اسکے جوانوں کے دل شہادت کے لئے مچلتے ہیں ہماری تاریخ شہداء کی تاریخ ہے بہادروں اور جیالوں کی تاریخ ہے ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم انشاءاللہ پاکستان بچائیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ستر سالوں سے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیری بھارت نرغے سے جلد آزاد ہونگے. ہم پاک فوج کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے