تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موسمیاتی تبدیلی، ملک میں شہد کی پیداوار میں پچاس فیصد کمی

موسمیاتی تبدیلی، ملک میں شہد کی پیداوار میں پچاس فیصد کمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) موسمیاتی تبدیلی ،ملک میں شہد کی پیداوار میں پچاس فیصد کمی ۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث ملک میں شہد کی پیداوار میں کمی کے باعث اس کاروبار سے منسلک افراد کو بھی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جہاں دیگر مسائل پیدا ہورہے ہیں وہاں شہد کی پیداوار جوکہ چالیس ہزار ٹن ملک میں سالانہ ہے میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ شہد کے ماہرین کے مطابق شہد کی صنعت سے دس لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے تاہم اگر صعنت کے فروغ پر توجہ دی جائے تو بیس لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا جاسکتا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق درختوں کی کٹائی، شہد کی مکھیوں کی کمی اور مختلف دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شہد کی پیدوار میں کمی ہورہی ہے۔ موسم سرما میں شہد کی فروخت میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس کی فروخت میں کمی ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں مضر صحت شہد کی فروخت بھی جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے