تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی جانب سے 25 کروڑ کی لاگت سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کی جانب سے 25 کروڑ کی لاگت سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کردیا

ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد غوری) صوبائی وزیر فراز ڈیرو نے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کیجانب سے 25 کروڑ کی لاگت سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ میڑنٹی ہوم، آر او پلانٹ، اسٹیڈیم بنوانے کا اعلان بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف، زکوٰۃ وعشر فراز ڈیرو نے ٹنڈو آدم میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے 25 کروڑ روپے میں سے تعمیر ہونے والے شاہی بازار، بمبئی بازار، ہاشم رضا مارکیٹ کی فرش بندی کے کام کا افتتاح کیا بعدازاں میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کے چیئرمین مسرور احسن غوری کی جانب سے صوبائی وزیر کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو آدم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی رقم سے میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم کیجانب سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس کا سہرا مسرور احسن غوری کو جاتا ہے جنہوں نے ایمانداری سے اس رقم کو جمع کیا اور اب شہر پر خرچ کررہے ہیں ورنہ یہ رقم تو ماضی میں بھی میونسپل کمیٹی میں آتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے مالیاتی ایوارڈ میں حصے کے پیسے نہ ملنے کیوجہ سے سندھ حکومت مالی مشکلات کا شکار ہے مگر اس کے باوجود سندھ حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پورا کیا جائے گا ٹنڈوآدم کی ترقی کیلئے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں شہر کی ترقی کے لئے آئندہ بجٹ میں ٹنڈوآدم میں میگا منصوبے شروع کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹنڈوآدم شہر کو واٹر سپلائی کے ذریعے صاف پانی، آر او پلانٹ، میڑنٹی ہوم، کھیلوں کے لئے اسٹیڈیم اور ٹنڈوآدم کو قومی شاہراہ سے ملانے والے کھنڈو روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے آئندہ بجٹ میں ان منصوبوں کیلئے رقم رکھی جائے گی اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری اور سابق چیئرمین لالا محمد ایوب خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم اعجاز علی جتوئی، سی ایم او ٹنڈوآدم غلام مصطفیٰ مری، اکاؤنٹس آفیسر اعظم میمن، عامرحسین خاصخیلی، معظم کھوسو، غلام غوث ڈوگر، اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے