اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پلوامہ حملے کی مبینہ ٹیپ لیک کرنے والے بھارتی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ مودی اجیت دوول ہمیں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، مودی نے ہمیں ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری اوی دندیا نے مودی سرکار کیخلاف ایک اورانکشاف کردیا ہے، اوی ڈھانڈھیا کا کہنا ہے کہ مودی اجیت دوول عوام کے پیسے لوٹ کرہمیں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بھارتی شہری اوی دندیانے کہا کہ مودی اجیت دوول نے ہمیں زبان بندی کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے۔ واضح رہے بھارت میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، انتخابی سیاست کے باعث مودی نے پاک بھارت کشیدگی کو ہوا دی اور پلوامہ حملے کے تانے بانے بھی مودی سرکار سے مل رہے ہیں کہ اب تک کے تمام بیانات اور شواہد سے یہی ظاہر ہورہاہے کہ پلوامہ واقعہ مودری سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے کروایا تاکہ پلوامہ کا الزام پاکستان پر عائد کرسکے اور پھر اس کا سیاسی فائدہ اٹھا کر الیکشن جیتا جاسکے۔پلوامہ واقعے کا پاکستان پر الزام عائد کرکے بھارت نے پاکستان کو دھمکانا شروع کردیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے مسلسل امن کا پیغام دیا گیا لیکن مودی سرکار نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا اور پاکستان پر مسلسل چڑھائی کرتے رہے ۔ پلوامہ حملے کی مبینہ ٹیپ لیک کرنے والے بھارتی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ مودی اجیت دوول ہمیں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں، مودی نے ہمیں ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری اوی دندیا نے مودی سرکار کیخلاف ایک اورانکشاف کردیا ہے، اوی دندیا کا کہنا ہے کہ مودی اجیت دوول عوام کے پیسے لوٹ کرہمیں خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بھارتی شہری اوی دندیا نے کہا کہ مودی اجیت دوول نے ہمیں زبان بندی کیلئے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے۔ واضح رہے بھارت میں الیکشن ہونے جارہے ہیں، انتخابی سیاست کے باعث مودی نے پاک بھارت کشیدگی کو ہوا دی اور پلوامہ حملے کے تانے بانے بھی مودی سرکار سے مل رہے ہیں کہ اب تک کے تمام بیانات اور شواہد سے یہی ظاہر ہورہا ہے کہ پلوامہ واقعہ مودری سرکار نے الیکشن جیتنے کیلئے کروایا تاکہ پلوامہ کا الزام پاکستان پر عائد کرسکے اور پھر اس کا سیاسی فائدہ اٹھا کر الیکشن جیتا جاسکے۔ پلوامہ واقعے کا پاکستان پر الزام عائد کرکے بھارت نے پاکستان کو دھمکانا شروع کردیا۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے مسلسل امن کا پیغام دیا گیا لیکن مودی سرکار نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا اور پاکستان پر مسلسل چڑھائی کرتے رہے۔
![]()