تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کے اہم سرکاری افسر نے انڈین پائلٹ کی حوالگی کے وقت کے بارے میں انڈیا کی پول کھول دی

بھارت کے اہم سرکاری افسر نے انڈین پائلٹ کی حوالگی کے وقت کے بارے میں انڈیا کی پول کھول دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پائلٹ کوانڈین حکام کے طے کردہ وقت پر رہا کیا، امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کیلئے 8 سے 9 بجے کا وقت طے ہوا تھا، اس کے برعکس بھارتی میڈیا تاخیر سے رہائی کا پروپیگنڈہ کرتا رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف انڈین پائلٹ کی تاخیر سے رہائی کا پروپیگنڈہ بھی ان کے اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا ہے۔ امرتسر کے ڈپٹی کمشنر شیو دولر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی انڈیا کے دیے ہوئے وقت کے مطابق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کے ساتھ بھارتی پائلٹ کی واپسی کا وقت 8 سے 9 بجے طے ہوا تھا۔ جس کے تحت پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کردیا۔ لیکن دوسری جانب بھارتی میڈیا مسلسل چیختا چلاتا رہا اور پروپیگنڈہ کرتا رہا کہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ کی رہائی میں اس لیے تاخیر کی کہ پاکستان عالمی دنیا سے رابطے کر رہا ہے۔ ان رابطوں میں پاکستان دنیا سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بدلے کچھ مطالبات کر رہا ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ ان کے اپنوں نے ہی بے نقاب کردیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے