تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے راہ حق کے شہیدوں تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں، ایل او سی پر جام شہادت پانے والے سپاہی عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

اے راہ حق کے شہیدوں تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کرتی ہیں، ایل او سی پر جام شہادت پانے والے سپاہی عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دینے والے پاک فوج کے سپاہی عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر فائرنگ کرکے پاک فوج کے دو سپاہیوں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم کو شہید کردیا تھا۔ وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے والے دونوں سپاہی ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، حوالدار عبدالرب شہید کا جسد خاکی تونسہ میں ان کے آبائی علاقے بستی نتکانی پہنچایا گیا تو علاقہ مکینوں نے ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ شہید کی نماز جنازہ میں لواحقین، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کے علاوہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی، بعد ازاں شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے