یاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم کی زیر صدارت ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ریسکیو اسٹیشن پر ہوا ۔کنٹرول روم انچارج محمد نعیم نے ریسکیو 1122 کی ماہ فروری کی کارگردگی پر بریفنگ دی۔ ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں مجموعی طور پر 33890 کالز موصول ہوئیں جن میں 2442 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ٹریفک حادثات کی 486، میڈیکل کی 1636، جرائم کی 54، آگ لگنے کی 08، پانی میں ڈوبنے کی 01، عمارت منہدم ہونے کی 01، سلنڈر بلاسٹ کی 01 اور مختلف حادثات کی 254 کالز تھیں۔ ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 2463 افراد کو ریسکیو کیا۔ جس میں 186 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 2188 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 89 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ تمام ایمرجنسی کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ برقرار رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں تک 1738افراد کومنتقل کیا گیا۔کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اداروں میں محفوظ رہنے کے حوالے سے20 تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں سیفٹی آفیسر کبیروالہ احمد اشرف، سیفٹی آفیسرمیاں چنوں سہیل اختر ،سیفٹی آفیسرجہانیاں محمد ندیم اور میڈیا کوارڈینیٹر راشد چوہدری موجود تھے۔
![]()