کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سنی تحریک کے تحت بھارت مردہ باد احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب پر کیا گیا، مرکزی رابطہ کمیٹی و کارکنان نے بھارتی طیارے مار گرانے پر پاک فوج پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا، کارکنان، عوام اور صحافیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ اور ڈھول بجاکر پاک افواج کو سلام پیش کیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک سندھ کے صدر نور احمد قاسمی اور مرکزی رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد طیب قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کی پاک فوج نے ہوا نکال دی ہے، پاکستان پر بھارت کا جارحیت مسلط کرنا ہمیشہ بھارت کو مہنگا پڑے گا، پاکستان کی فوج اور قوم جذبہ ایمانی کے ساتھ ملک کی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، بھارت کی دہشتگردی کے سبب پاکستان نے 70 ہزار جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پہلے ہی کہہ چکے ہیں پاک فوج نے آواز دی تو ایک لاکھ رضا کار دینگے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہم اپنی جانوں کی بھی پرواہ نہیں کرینگے، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج کا تاریخی دن ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کہ پاک فوج نے جھوٹے مکار بھارت کے حملے کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ان کے طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ گرفتار کرلیا ہے، دنیا پر واضع ہوگیا ہے کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ہے دفاعی پوزیشن میں بھارت کو مٹانا بھی پڑا تو پاکستان کے عوام پیچھے نہیں ہٹیں گے، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی صلاحیتوں کا اب پوری دنیا کو اعتراف کرنا ہوگا، بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوام کی ترجمانی ہے مودی حکومت نے جارحیت مسلط کی ہے اس کے منفی اثرات خطے کے امن کو تباہ کردینگے، بھارتی سازشوں اور حملوں کے خلاف پاکستان کا بروقت جواب دینا لازم تھا جوکہ پاک فوج کا اچھا فیصلہ تھا پوری قوم کا آج سر فخر سے بلند ہے، عوام فوج کے ساتھ ہیں ملک کی سلامتی کیلئے حالت جنگ میں ہیں، ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب پوری طاقت سے دینا ہوگا، بھارت کسی بھول اور غلطی میں نہ رہے پاک فوج دنیا کی اول نمبر کی فوج ہے پوری قوم جان و مال ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، شوق شہادت کا جذبہ رکھ کر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے بے تاب ہیں، ملک کے دفاع کیلئے مر تو سکتے ہیں مگر ملک پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے، وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو پھر سے دعوت دیکر دنیا کو واضع پیغام دے دیا ہے امن چاہتے ہیں مگر ملکی دفاع کیلئے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا، پاکستان سنی تحریک پاک فوج کے ساتھ ہے ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے ہمہ وقت قربانی دینے کو تیار ہیں۔
![]()