راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دو بھارتی طیارے کو مار گرایا ہے جبکہ دو بھارتی پائلٹ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے سرحدی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے جبکہ ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک طیارہ آذاد کشمیر کے علاقے سماہنی میں گرایا گیا ہے جبکہ دوسرا بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارروائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کو مجبور کیا گیا تو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں داخل ہو اور صرف 21 منٹ تک پاکستان میں رہ کر دکھائے۔ بھارت تیار رہے سرپرائز کا انتطار کرے۔ ہمارا جواب مخلتف ہوگا۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورنے بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیدیا۔ میجر جنرل آصف غفور نے بتایا بھارتی طیاروں کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور ہمارا رسپانس دیکھنا تھا۔
![]()