Home / اہم خبریں / پاکستان میں 27 فروری سے کیا کام شروع ہوجائے گا؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

پاکستان میں 27 فروری سے کیا کام شروع ہوجائے گا؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان میں 27 فروری سے کیا کام شروع ہوجائے گا؟ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ماہرین موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک مرتبہ پھر سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا کمزور سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں بلوچستان، وسطی و بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ سندھ کے بعض مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 فروری کو بارشوں کا باعث بننے والا ایک طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی قوی امکان ہے۔ شدید بارشوں اور برفباری کے باعث گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختون خوا میں مٹی اور برف کے تودے گرنے کے خدشات ہیں جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی بارش اور برفباری کی وجہ سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کئی سال سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے جبکہ آبی ذخائر میں بھی خاطر خواہ اضافہ بھی ہوا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے