تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مہنگائی اور بیروزگاری کے دورمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام کیلئے پریشان کن ہے۔ آسیہ اسحاق

مہنگائی اور بیروزگاری کے دورمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام کیلئے پریشان کن ہے۔ آسیہ اسحاق

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سر زمین پارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 80 پیسہ مہنگا کرنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے ایک بیان پی ایس پی کی مرکزی رہنماء آسیہ اسحاق نے کہاکہ مہنگائی اور بیروزگاری کے دورمیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام کیلئے پریشان کن قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے مررہے ہیں، بیروزگاری عروج پر ہے،قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایسے میں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ معاشی بدحالی کا شکارعوام کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بنے گا۔انہوں نے کہاکہ گیس، بجلی،اشیاء خوردونوش،پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ کئی ماہ سے اضافے کی وجہ سے عوام مہنگائی کے اضافی بوجھ کا شکار ہیں اورحالیہ اضافے سے صارفین پر 13 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور نا اہلی کی وجہ سے اس قدر مہنگائی ہو جائے کہ غریب آدمی کی پوری آمدنی صرف بلوں کی ادائیگی ہی میں ختم ہو جائے وہاں دہشت گردی اور اجتماعی خوکشی کا رجحان نا بڑہے تو تعجب ہے.انہوں نے مزید کہاکہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود عوام بجلی وگیس کی نعمتوں سے محروم ہیں، موسم سرما کے باوجودکراچی میں روزانہ 8 سے 12 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ کاروبار سمیت معمولات زندگی سخت متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کرپشن، ناقص حکمت عملی اور نااہلی کو چھپانے کے لیے سارا بوجھ عوام پرڈالتے جارہے ہیں کیونکہ پیٹرول، گیس، بجلی، مہنگی ہونے سے براہ راست عوام غریب آدمی ہی متاثر ہوگا۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے اورعوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں سہولتیں دینے والے اقدامات کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے