ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ شہر وملحقہ آبادیوں کے مختلف مقامات پر بلیئرڈ، کیرم بورڈ، لڈو، تاش اور مختلف گیموں پر جواء کھیلنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ شہر میں میں جرائم کے بڑھنے کی بنیادی وجہ بھی یہی تصور کی جاتی ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ساراسارا دن ان جوئے کے اڈوں پر جواء کھیلتی نظر آتی ہے اور رات کے اوقات میں جوئے کی لت کو پورا کرنے کے لئے گلی محلوں میں چھوٹی موٹی وارداتیں کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ شہری علاقوں میں بلیئرڈ، کیرم بورڈ، ویڈیو گیم کے اڈے قائم ہیں جن کے بارے میں محلے داروں سمیت شہری تنظیموں کے عمائدین نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کو متعدد بار آگاہ کیا مگر پولیس ٹس سے مس نہیں ہوتی۔ شہریوں نے ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اورمحلقہ آبادیوں میں قائم ہونے والے جوئے کے اڈوں کو ختم کروانے کے احکامات جاری کریں تاکہ سکولوں، کالجوں سے بھاگنے والے طلباء کی بڑی تعداد منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں۔
![]()