ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) حیسکو آفس ٹنڈو آدم میں نئے بجلی میٹرز کا اسٹاک ختم، نئے بجلی میٹرز نہ ہونے کے باعث نیوکنیکشن لینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا، ڈیمانڈ نوٹ جمع کرانے والے صارفین ڈائریکٹ کنکشن چلانے لگے حیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم ڈیویژن میں گذشتہ ایک ماہ سے نئے بجلی میٹرز کا اسٹاک ختم ہونے کے باعث ٹنڈو آدم کی چھ سب ڈویژنوں کے نئے کنیکشن لینے والے صارفین کو نئے میٹر فراہم نہیں کئے جاسکے جس کے باعث نئے کنیکشن لینے والے حیسکو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے ہوئے ایک ماہ سے زائد کا دورانیہ گذر چکا ہے متعدد بار حیسکو آفس کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ابھی تک حیسکو سب ڈویژن کے عملداروں نے ہمیں نئے بجلی کے میٹر لگاکر نہیں دیے ہیں حیسکو آفس ٹنڈو آدم کے عملداروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نئے میٹرز موجود نہیں ہیں جیسے ہی نئے میٹرز آئینگے تو نئے کنیکشن لینے والے صارفین کو فراہم کر دیئے جائینگے دوسری جانب ایک ماہ سے زائد ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے صارفین نئے میٹرز نہ ہونے کے باعث ڈائریکٹ کنیکشن چلانے لگے جس کے باعث حیسکو ٹنڈو آدم کو لاکھوں روپے نقصان ہورہا ہے حیسکو کے بالا حکام کو چاہیے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور حیسکو ٹنڈو آدم کو نئے میٹرز جلد از جلد فراہم کریں تاکہ لاکھوں روپے کی ہونے والی بجلی کی چوری کو روکا جاسکے۔
![]()