تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی بوٹ بیسن پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار، بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد

کراچی بوٹ بیسن پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش گرفتار، بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی بوٹ بیسن پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ گٹکا فروش ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد کیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی نگرانی میں بدنامِ زمانہ گٹکا فروش کو جکڑلیا۔ ملزم ابراہیم ولد حاجی قادر کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے