Home / اہم خبریں / بلدیہ وسطی کراچی کے ملازمین کے واجبات بتدریج ادا کئے جارہے ہیں۔ ریحان ہاشمی

بلدیہ وسطی کراچی کے ملازمین کے واجبات بتدریج ادا کئے جارہے ہیں۔ ریحان ہاشمی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ وسطی کے ملازمین کے واجبات بتدریج ادا کئے جارہے ہیں، حکومتِ سندھ کی جانب سے جیسے جیسے فنڈز وصول ہو رہے ہیں ویسے ہی ملازمین کے واجبات اداکردئے جاتے ہیں۔ اب تک ریٹائرڈ ملازمین میں تقریبا 9 کروڑوں روپے کہ لیو انکیشمنٹ کے واجبات ادا کیے جاچکے ہیں، 22 فروری کو بھی 14 ملازمین کو نو لاکھ تیراسی ہزار 9,83000 روپے کے واجبات کے چیک پیش کردئے گئے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ریٹائرڈ ملازمین کی مالی پریشانی کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے انکے دیرینہ مسئلے کوحل کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی فنڈز ناکافی ہونے اور منتخب بلدیاتی قیادت نہ ہونے کی وجہ سے رُکی ہوئی تھی۔ تاہم موجودہ منتخب چیئرمین ریحان ہاشمی نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد اس جانب خصوصی توجہ دی۔ بلدیہ وسطی اگرچہ مالی مسائل سے دوچار ہے تاہم مختلف مراحل میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اداکئے جاتے رہے موجودہ ادائیگی سے قبل پانچ سو ریٹائرڈ ملازمین کو آٹھ کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور اب تقریبا ایک سو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات باقی ہیں جو مستقبل قریب میں ادا کردئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی وسائل اور فنڈز کی کمی کے باوجود ملازمین کے واجبات بتدریج ادا کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے او زید ٹی میں اضافہ نہ ہونا ملازمین کی اضافی تنخواہوں میں تاخیر کا سبب ہے تاہم بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی اپنے ملازمین کو سندھ گورنمنٹ کے نوٹیفیکشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی افسران و عملے کے ساتھ ساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہل پارک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا، میئر کراچی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے