تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آج عالمی عدالت برائے انصاف میں سماعت ہوگی

بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آج عالمی عدالت برائے انصاف میں سماعت ہوگی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عالمی عدالت برائے انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت آج سے شروع ہوگی تاہم پاکستان نے مقدمہ کو موثر انداز میں لڑنے کیلیے قانونی تیاری کرلی۔ اٹارنی جنرل کی قیادت میں سات رکنی پاکستانی وفد دی ہیگ پہنچ گیا۔ سفارتی محاذ پر ایک اہم کیس میں دونوں ممالک آمنے سامنے ہونگے، کیس میں آج بھارت دلائل کا آغاز کرے گا جبکہ 19 فروری کو پاکستان دلائل دیگا، 20 فروری کو بھارتی وکلا پاکستانی دلائل پر بحث کریں گے اور 21 فروری کو پاکستان بھارتی وکلاء کے دلائل پر جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے قانونی جنگ کی بجائے عدالت میں لابنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ سری نگر پلوامہ میں گزشتہ روز فوجی کنواۓ پر حملے کے بعد بھارت نے اس خود ساختہ حملے کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا ہے بھارت پاکستان کو اقوام عالم میں بدنام کرنے کے لئے یہ پروپیگینڈہ کر رہا ہے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے