کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر میاں زوار حسین کا سکھر ریجنل آفس اور اندرون سندھ کاٹن فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دورہ، کپاس کی درجہ بندی اور معیار کے ھوالے سے کام کا جائزہ۔ پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ ملک میں کپاس کی ورجہ بندی کرنے کا واحد ادارہ ہے اور بین القوامی میعارکے مطابق کپاس اور روئی کی درجہ بندی کا کام کرتا ہے ۔ادارے کے جوائنٹ ڈائریکٹر میاں زوار حسین نے سندھ میں میرپورخاص اور سانگھڑ میں قائم کاٹن فائبر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دورہ کیا اور روئی کی درجہ بندی کے حوالے سے جاری ٹیسٹ کا جائزہ لینے کے ساتھ دیگر امور پرعملے کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے سکھر ریجنل آفس کا بھی دورہ کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پی سی ایس آئی کے قیام کا مقصد کاشتکاراور نجی شعبے کو کپاس کی درجہ بندی اور میعار بہتر بنانے کے لیے کاٹن کلاسنگ، گریڈنگ اور انتخاب کے علاوہ فائبر ٹیسٹنگ سے متعلق تکنیکی تربیت دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار کو آلودگی سے پاک کپاس کی پیداوار کے لیے پرگرام متعارف کرایا جائے گا۔ آلودگی سے پاک کپاس سے بہتر گریڈ اور میعار کی روئی بنائی جاسکتی اور جس سے اچھی کوالٹی کا کپڑا بنانے سے ٹیکسٹائل برآ مدات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
![]()