Home / اہم خبریں / ارشاد رانجھانی کيس کو کچھ لوگوں نے لسانيت کا رنگ ديا۔ ايڈيشنل آئی جی کراچی امیر شیخ

ارشاد رانجھانی کيس کو کچھ لوگوں نے لسانيت کا رنگ ديا۔ ايڈيشنل آئی جی کراچی امیر شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ايڈيشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے کہا ہے کہ ارشادرانجھانی کيس کو کچھ لوگوں نے لسانيت کا رنگ ديا، رحيم شاہ نے اپنے دفاع ميں فائرنگ کی، پوليس نے واقعےميں کوتاہی کی، ارشاد رانجھانی کو اسپتال کے بجائے تھانے لے جايا گيا، قتل وغارت کے حاليہ واقعات کچھ مختلف ہيں، گزشتہ روز قتل ہونے والا سیاسی جماعت کا نہيں تھا، قتل کی تحقيقات جاری ہيں، جلد گرفتارياں ہوں گی، کچھ واقعات ميں ذاتی دشمنياں بھی سامنے آئی ہيں، ايک کيس کے دو مقدمات نہيں ہوتے، لوگوں کے پريشر پر 2 مقدمات درج کيے گئے، 2 مقدمات درج ہونےکيخلاف ہم عدالت گئے پرفارمنس پر ہو سکتا ہے کچھ افسران ہٹ جائيں، وزير اعلی کی ہدايات پر ہی ہم کام کرتے ہيں، پوليس وزيراعلی کی اپنی ہے، ان کے ماتحت ہے، ایسا ہرگز نہيں ہے کہ ہماری راہيں جدا ہو گئيں، کراچی ميں اسٹريٹ کرائمز کم ہوئے ہيں، پکڑے جانے کے بعد اسٹريٹ کرمنلز کا باہر آجانا مسئلہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے