Home / اہم خبریں / حرا پبلک ہائی اسکول میرپورخاص کے زیر اہتمام سالانہ سائنسی نمائش و آرٹ گیلری کا اہتمام

حرا پبلک ہائی اسکول میرپورخاص کے زیر اہتمام سالانہ سائنسی نمائش و آرٹ گیلری کا اہتمام

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) حرا پبلک ہائی اسکول میرپورخاص کے زیر اہتمام سالانہ سائنسی نمائش و آرٹ گیلری کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا افتتاح آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن کے ریجنل صدر فیصل خان زئی نے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار جناب مظفر بھرگڑی، محترمہ طاہرہ بتول، عبدالمجید قریشی، زیشان عثمانی، غلام نبی چوہان، مجید عمرانی، صدیق، ناصر اقبال، والدین، میڈیا کے نمائندے اور طالب علموں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ حرا پبلک ہائی اسکول کی ڈائریکٹر طاہرہ بتول نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سائنسی نمائش کی افادیت اور طالب علموں کی بہترین کاوشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ مہمانوں نے طالب علموں اور اساتذہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور طالب علموں کے سائنسی ماڈلز کو تعلیمی سرگرمیوں اور معاشرے کے لئے کارآمد قرار دیا۔ نمائش میں طالب علموں نے سائنسی ماڈلز کے علاوہ چاروں صوبوں کی ثقافت پر مشتمل کلچر کارنرز کو بھی بڑی خوبصورتی کے ساتھ نمایاں کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی فیصل خان زئی نے کہا کہ ایسی سائنسی نمائش طالب علموں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے مددگار ثابت ہوگا اور طالب علموں کی ذہانت میں اضافہ ہوگا۔ آخر میں اسکول انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کئے گئے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے