تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردی کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردی کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید

پنجگور (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردی کے حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے سی پیک روٹ پہ ایف سی کانوائے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر حملہ پنجگور اور بالگتر کے درمیانی علاقے گوران کے مقام پر ہوا۔ ذرائع نے 4 اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق بھی کی۔ اس حملے کی ذمہ داری ‏بلوچ مسلح تنظیم راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان خان بلوچ نے قبول کرلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے