کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں ڈاکس پولیس کا جوا سٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 4 جواری گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے درجنوں سے زاٸد بونڈ کی کتابیں، متعدد جوے کی پرچیاں و داٶ پر لگی ہوٸی 18,300 رقم برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کی سربراہی میں 4 جواریوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل منیر حسین، حفیظ الله، محمد اکرم اور جہانگیر کے قبضے سے درجنوں سے زاٸد بونڈ کی کتابیں، متعدد جوے کی پرچیاں و داٶ پر لگی ہوٸی 18,300 رقم برآمد ملزمان کے خلاف کمنہار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()