تازہ ترین
Home / Home / کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائی 18 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائی 18 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائی 18 ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ وار کے 3 بھتہ خور بھی شامل۔ مدینہ کالونی، سعید آباد اور بغدادی سے 3 گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب عرف دیدا، عبیدالرحمن اور شیراز احمد شامل۔ تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جبکہ ملزمان بھتہ خوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سعید آباد، مدینہ کالونی، بلدیہ ٹاٶن، فیروز آباد، کلا کوٹ، نبی بخش اور گارڈن سے 11 ملزمان گرفتار۔ ملزمان لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ فیرو آباد، کلری اور کلا کوٹ سے 4 منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان منشیات فروشی کے گھناونے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا افسوس ناک اور قابلِ مذمت روئیہ!

کمالیہ کی ٹو سٹار انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ شوگر مل کا دوہرا معیار عوام کے سامنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے