تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھارت کے عوام پاکستانی اداکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں ڈراموں میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں۔ معروف بھارتی اسکرپٹ رائٹر اور اداکار خالد اعظمی کی پریس کلب میں گفتگو

بھارت کے عوام پاکستانی اداکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں ڈراموں میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں۔ معروف بھارتی اسکرپٹ رائٹر اور اداکار خالد اعظمی کی پریس کلب میں گفتگو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف بھارتی اسکرپٹ رائٹر اور اداکار خالد اعظمی نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں بھارت سے زیادہ عزت اور پیار ملا ہے۔ چھوٹی سی ایک تنظیم کی وجہ سے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کی بات کی جارہی ہے۔ ہندوستان کی حکومت کی یہ پالیسی نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے فنکاروں اور اہم قلم کے سفر سے تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ خالد اعظمی نے کہا کہ مجھے پاکستان اور کراچی سے محبت ہے۔ بھارت کے عوام پاکستانی اداکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم نے پاکستانی فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انڈین کامیڈین عمر شریف کے اسکرپٹ کاپی کرتے ہیں۔ ڈراموں میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے مشترکہ کام کی پالیسی بننی چائیے۔ پاکستان اگر سالانہ 200 فلمیں بنائے تو انہیں ہندوستانی فلموں کو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں امجد وسیع، شہزاد چوہدری اورجمشید جان کی فلموں کے اسکرپٹ لکھ رہا ہوں جس میں دونوں ممالک کے فنکار کام کریں گے۔ خالد اعظمی نے کہا کہ کپل شرما پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ ان سمیت کئی بھارتی فنکار پاکستان میں کام کے خواہش مند ہیں۔ مجھ سے اکثر فنکار کہتے ہیں کہ ہمیں بھی پاکستان میں کام دلوا دیں۔ ٹی وی پر پاکستان کا ایک الگ چہرہ دکھایا جاتا ہے مگر اصل میں ایسا نہیں ہے۔ اس سے قبل کراچی پریس کلب کے نائب صدر سعید سربازی نے خالد اعظمی کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور ممبئی پریس کلب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ میں کئی مرتبہ بھارت کا دورہ کرچکا ہوں۔ آرٹس اور کلچر کے ذریعہ ہم دونوں ملکوں کے تعلقات بہتربنا سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے