Home / اہم خبریں / سعودیہ عرب میں قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا

سعودیہ عرب میں قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ مکرمہ کی مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق قتل کے سعودی مجرم کا سر قلم کیا جانا تھا اور مقتول کے ورثاء بھی سزا پر عمل درآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھے۔ اس دوران مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بھی کثیر تعداد جمع تھی جب کہ سزا کے خوف سے قاتل کا چہرہ بھی زرد پڑگیا تھا۔ سزا پر عملدر آمد سے چند ہی لمحوں قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر پورا مجمع ہی حیران رہ گیا۔ مقتول کے ورثاء نے کہا کہ اللہ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرتے ہیں۔ مقتول کے ورثاء کے اعلان کے ساتھ ہی ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت متعدد جرائم کی سزا موت ہے اور وہاں سزائے موت کا طریقہ سرقلم کیا جانا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے