Home / اہم خبریں / کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ممنوعہ ہارمونز انجکشنز کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ممنوعہ ہارمونز انجکشنز کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ممنوعہ ہارمونز انجکشنز کی بڑی کھیپ پکڑلی، ایک کروڑ سے زائد مالیت کے انجکشنز جنوبی افریقا سے لانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے والے ہارمونز انجکشنز کی ایک ماہ میں دوسری کھیپ گرین چینل سے کلیئر کرانے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے اتحاد ایئرلائن کی پرواز نمبر ای واۓ -221 کے ذریعے جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ سے براستہ ابوظہبی سے کراچی آنے والے مسافر محمد ذیشان ہاشمی کو گرفتار کرکے ممنوع ہارمونز کے انجکشنز برآمد کرلیے۔ انجکشنز امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت پاکستان لانے کی اجازت نہیں۔ محمد ذیشان ہاشمی نے اپنا سامان گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرانے کی کوشش کی، تاہم ایئرپورٹ پر موجود کسٹم کے عملے نے مشکوک حرکات پر ملزم کو روک کر تلاشی لی، جس پر مسافر کے دو سوٹ کیسوں سے ایک کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار مالیت کے 5980 ممنوع انجکشنز بوسٹن اور سوماٹو ٹروپین برآمد ہوئے جنہیں ضبط کرکے مسافر ذیشان ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کسٹم حکام نے گرفتار ملزم کا عدالت سے ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے