تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گلبہار پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن بدنامِ زمانہ 2 عناصر گرفتار

کراچی میں گلبہار پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن بدنامِ زمانہ 2 عناصر گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں گلبہار پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاٶن بدنامِ زمانہ 2 عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانہ داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کا گیھرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کی سر براہی میں بدنامِ زمانہ 2 جراٸم پیشہ عناصروں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل جنید مسیح ولد جاوید مسیح اور عماد خان ولد محمد نبی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے