تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں واپڈ ورکشاپ اور بڑی سوئی گیس لاٸن بچھائی جاٸیں گی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور

میرپورخاص میں واپڈ ورکشاپ اور بڑی سوئی گیس لاٸن بچھائی جاٸیں گی۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص کے صدر عبدالجبار خان اور باڈی اراکین کی وزیر پیٹرولیم غلام سرور وفاقی وزیر عمر ایوب رکن قومی اسبملی سید علی نواز شاہ سے سٹی بینکیوٹ میں خصوصی ملاقات صدر عبدالجبار خان نے وزیر پیٹرولیم سے ملاقات میں شہری بالخصوص واپڈ اور سوئی گیس محکمے کے حوالے سے مساٸل سے آگاہ کیا جس میں واپڈ کا ٹراسنفارمر ورکشاپ اور شہر میں چھوٹی گیس کی لاٸنوں سے پیدا ہونے والے مساٸل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر پیٹرولیم نے صدر عبدالجبار خان کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوۓ کہا کہ محکمہ واپڈ کیلٸے ورکشاپ اور میرپورخاص شہر میں سوئی گیس کی بڑی لائنیں فوری بچھائی جاٸیں گی اور جو کالونیاں عرصہ دراز سے آباد ہوچکی ہیں انہیں بھی فوری گیس مہیا کی جاۓ گی انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں میں گیس کا بحران پیدا ہو جاتا ہے لیکن ہماری حکومت نے آٸندہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہ ہو اسکی پلاننگ کر رکھی ہے انشإاللہ آٸندہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوسکے گی اور آج ہم نے میرپورخاص کے شہریوں کی سہولت کیلٸے کٸی پیکیجز کا اعلان بھی کیا جس سے شہر کی عوام پورا پورا فاٸدہ اٹھاسکے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے