تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز

خیبر پختونخوا پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز اور سنیپ چیکنگ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 456 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور کارتوس برآمد کیے گئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیے جن میں 203 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 71 مختلف بور کا اسلحہ 2184 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرلیے۔ اس دوران 1169 گھروں کو چیک کیا گیا اور کرایہ کی عمارتوں کی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 37 ایف آرز درج کی گئیں۔ ہوٹلوں کے لئے پاس کردہ قانون کی تکیمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ اسی طرح صہ بھر میں تعلیمی اداروں کے مناسب سیکورٹی اقدامات نہ اٹھانے والوں کے خلاف سولہ پرچے درج کیے گئے۔ صو بہ میں 189 مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوان 253 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بائیس عدد اسلحہ اور 352 عدد مختلف بور کے کارتوس قبضہ پولیس کیے گئے۔لاﺅڈ سپیکرز کے غیرقانونی استعمال پر چھ مقدمات درج کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ حساس اورغیر محفوظ مقامات کی سیکورٹی نہ کرنے پر سولہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے