تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گجرات بار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کانفرنس کا انعقاد

گجرات بار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کانفرنس کا انعقاد

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات بار میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر کانفرنس کا انعقاد۔ صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سیکرٹری بار چوہدری عدنان صدیق ایڈووکیٹ نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ وزیر قانون آزاد جموں و کشمیر حاجی جاوید اختر و کابینہ بار نے بار ہال میں کشمیری اور پاکستانی پرچم لہرایا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر نے گجرات بار کشمیر کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔ وزیر قانون آزاد جموں و کشمیر حاجی جاوید اختر نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے بار ہال کی تعمیر کے لیے ایک کڑور روپے فنڈ کا اعلان کیا۔ صدر گجرات بار چوہدری شمشاد اللہ ملہی ایڈووکیٹ نے کشمیریوں کے حق میں قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا پیش کی جانے والی قراداد جس کا متن تھا کہ ایوان بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے نفاذ کی مذمت کرتا ہے عالمی برادری و اقوام متحدہ کشمیری اعوان کی ان کا حق خودارادیت دلائے، گجرات بار کشمیریوں کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے