تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیجیٹل میڈیا میں ایک اور دھماکہ، جب تک ڈیجیٹل پر کام کرنے والے اکھٹا نہیں ہونگے ان کی ترقی ممکن نہیں۔ کاشف متین ڈائریکٹر ایشیا ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل

ڈیجیٹل میڈیا میں ایک اور دھماکہ، جب تک ڈیجیٹل پر کام کرنے والے اکھٹا نہیں ہونگے ان کی ترقی ممکن نہیں۔ کاشف متین ڈائریکٹر ایشیا ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) برطانیہ کی کمپنی ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل نے پاکستان میں اپنی نئی کمپنی کی افتتاحی تقریب کا سوفٹ لاؤنچ کراچی پریس کلب میں انعقاد کیا اس تقریب میں بے شمار صحافیوں، سماجی شخصیات اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب کے دوران کاشف متین ڈائریکٹر ایشیا ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل نے بتایا کہ کس طرح سے ڈیجیٹل میڈیا دنیا میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ان کی کمپنی نے تمام ڈیجیٹل پر کام کرنے والے لوگوں کو دعوت دیتے ہوۓ کہا کہ جب تک ڈیجیٹل پر کام کرنے والے اکھٹا نہیں ہونگے ان کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ تمام معزز مہمانوں نے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے ساتھ پی سی ہوٹل میں ہونے والے نا زیبا سلوک پر بھی احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مرتضیٰ ہاشوانی اپنے جنرل مینجر کی ہوئی بد سلوکی کا نوٹس لیں گے۔ کاشف متین نے کہا کہ ڈی سی پی آئی تمام ایسے لوگوں کو پلیٹ فارم دے رہی ہے جو ڈیجیٹل کے میدان میں کام کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں اور انہیں سواۓ رسوائی کے کچھ اور میسر نہیں ہے۔ بعد ازاں انہوں نے 1000 مفت ممبرشپ کا بھی اعلان کیا اور اپنے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں بھی میڈیا سے گفتگو کی۔ تقریب میں موجود فخر اسلم، وحید جنگ، نادرہ مشتاق، حمدللہ سوہو، اور دیگر لوگوں نے ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل کے اس پلیٹ فارم کو سراہا اور اس کے لئے بھرپور تعاون کا بھی اعلان کیا۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے