میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے سول ہسپتال میں گزشتہ ماہ نومولود بچے کی تبدیلی کا معمہ حل ہوگیا گزشہ روز ڈی این اے کی رپورٹ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال لیبارٹری کی انتظامیہ نے انتہائی کانفیڈینشل طریقے سے ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کے حوالے کی تھی جس کے بعد دونوں بچوں کے والدین کو پابند کیا گیا تھا کہ موصول ہونے والی رپورٹ کو بچوں کے والدین کے سامنے کھولا جائے گا۔ آج ڈی ایس پی سٹی میرپورخاص شاہنواز میمن کے دفتر میں دونوں بچوں کے والدین اور سول ہسپتال میرپورخاص کے چیف آر ایم او ڈاکٹر واحد خاصخیلی کی موجودگی میں ڈی این اے رپورٹ کو کھولا گیا جس میں بیٹا ہونے کے دعویدار عبداللہ پٹھان کا کا الزام غلط ثابت ہوا ہے ڈی این اے کی رپورٹ کے مطابق دعویدار عبداللہ پٹھان کی بیٹی پیدا ہوئی ہے ڈی این اے رپورٹ میں بیٹی ماں اور باب کا رشتہ صاف ظاہر ہے۔ ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن نے کہا ہے کہ بلآخر آج جھوٹ اور سچ کا فیصلہ ہوگیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ کے بعد یہ تنازعہ اور معمہ حل ہوگیا ہے بیٹا نہیں بیٹی ہی پیدا ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے تمام اخراجات سول ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر اکرم سلطان نے اپنی جیب سے ادا کیے تھے۔
![]()